پیپلزپارٹی نے عمران خان کے ریمارکس مسترد کردیئے

کراچی : پیپلزپارٹی نے عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کو مسترد کردیا، بلاول بھٹو کہتے ہیں کل بھی پارلیمنٹ کا احترام کرتے تھے آئندہ بھی کریں گے۔ خورشید شاہ بولے کہ حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا، عمران خان اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں۔

عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تو پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے احترام کیلئے نکل آئی، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی ہمیشہ سے پارلیمنٹ کا احترام کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، پارلیمنٹ کی توہین کرنے والوں کے رویے کی حمایت نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے نواز شریف کے مؤقف کی تائید کی، عمران خان اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں، حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کی مضبوطی کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور پی اے ٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ رشید کے استعفیٰ کی حمایت کرتا ہوں، ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔ سماء

PTI

ZARDARI

KHURSHEED SHAH

tahir ul qadri

bilawal bhutto zardari

HELI

MALL ROAD

live updates

GPO Chowk

Justice for Zainab

chairing crossing

Protest Rally

PAT Protest Today

PAT Protest Update

lahore protest today

lahore protest Update

Tabool ads will show in this div