سارک سربراہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شروع

ویب ایڈیٹر:


کھٹمنڈو   :خطے کو امن اور خوشحالی سے مالا مال کرنے کے عنوان سے    نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے، وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔   

 

امن اور خوشحالی کیلئے مضبوط رابطے بنانے کیلئے کھٹمنڈو میں سارک سربراہان اکھٹے ہوئے،  اٹھارہویں سربراہ کانفرنس میں پاکستان سے وزیراعظم نوازشریف،بھارت کے نریندرمودی،بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ واجد،سری لنکا سے صدر مہندرا راجا پاکسے اور  نومنتخب افغان صدر اشرف غنی اپنے ملکوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔اس موقع پر کھٹمنڈو میں سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔حساس مقامات پر بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔

 

اجلاس کے آغاز میں نیپالی وزیراعظم سشیل کوئرالہ نے مہمان سربراہان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خطے کے ملکوں کو غربت اور جہالت کے خلاف کام کرنا ہوگا۔ سارک سربراہان کا اجلاس کل تک جاری رہے گا۔

 

اس سے پہلے سارک ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نمائندگی کی۔ بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ سشما سووراج شریک ہوئیں۔ سماء

میں

کے

سے

شروع

Abbottabad

طلب

Gas

رپورٹ

field

pietersen

Tabool ads will show in this div