عمران، زرداری اور قادری کی شریفوں پر کڑی تنقید
لاہور : مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی جلسہ ہوا، پی ٹی آئی سربراہ عمران خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پی اے ٹی سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن حکومت اور شریف خاندان پر برس پڑے، پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے میں دونوں بھائی ملوث ہیں، ان کے حکم پر ہی فائرنگ کی گئی۔ زرداری صاحب کا کہنا تھا کہ میں جب چاہوں ن لیگ کی حکومت گرا سکتا ہوں، نواز شریف گریٹر پنجاب بنا کر مجیب الرحمان بننا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری بولے کہ پولیس نے جاتی امراء کو تحفظ دیا، قوم کی بچیوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا، پولیس شریف خاندان کو تحفظ دینے میں لگی ہے اور سارا پنجاب غیرمحفوظ کردیا گیا۔ پی اے ٹی، پی ٹی آئی، پی پی پی، مسلم لیگ ق، پی ایس پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور ہزاروں کارکنان پنجاب اسمبلی کے باہر جمع ہیں، پہلے سیشن کی صدارت آصف زرداری نے کی جبکہ دوسرا سیشن عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے۔
طاہر القادری نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ اور عزتیں لوٹنے والوں کا انجام دنیا دیکھے گی، طاقت کا خمار اور فرعونیت کا بخار ختم کرنا ہوگا، 2 روز کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے شیخ رشید احمد کو آج کے پاور شو کا مین آف میچ قرار دیا بولے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میلہ لوٹ لیا۔
لاہور : عمران خان نے بھی لاہور جلسے میں شریف خاندان پر تنقید کے نشتر برسادیئے، کہتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سب کچھ حکم پر کیا گیا، دونوں بھائی اس کے ذمہ دار ہیں، نواز شریف جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتے، زینب کے والدین نے پنجاب پولیس، وزیراعلیٰ سے نہیں چیف جسٹس، آرمی چیف سے انصاف مانگا، شیخ رشید کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔

ویڈیو دیکھیں ؛ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں، عمران خان
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے میں ملوث 9 ملزمان پکڑے گئے، مشال خان قتل کیس میں 57 میں سے 55 ملزمان جیل میں ڈالے گئے، زینب کے والد نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف مانگا، زینب کے والدین نے پنجاب پولیس، وزیراعلیٰ سے کیوں انصاف نہیں مانگا، رانا ثناء اللہ سے تو کسی نے انصاف نہیں مانگا وہ تو شکل سے ہی قاتل لگتا ہے۔
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں یہ بے شرم تقریروں سے نہیں جائیں گے، عمران خان لاتھی، نیزہ اٹھاؤ اور جاتی امراء کی طرف مارچ کرو۔

مزید جانیے : شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسٹیج پر پہنچ گئے، دوسرے سیش کی صدارت پی آئی چیئرمین کررہے ہیں، ان کے ہمراہ جہانگیر خان ترین اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے بڑے احتجاجی جلسے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ ملک کی ساری قومی سیاسی مذہبی قیادت تکریم انسانیت کیلئے جمع ہے، یہ کمال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی قربانیوں، ان معصوم بچوں بچیوں کا ہے جنہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، پولیس نے جاتی امراء کو تحفظ دیا، قوم کی بچیوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا، پولیس شریف خاندان کو تحفظ دینے میں لگی ہے اور سارا پنجاب غیرمحفوظ کردیا گیا۔

انہوں نے علامہ اقبال کا شعر معمولی سی ترمیم کے ساتھ پڑھا، بولے کہ اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو، جاتی امراء کے در و دیوار ہلادو، سلطانی مظلوم کا آتا ہے زمانہ جو نقش ستم تم کو نظر آئے مٹادو۔
پی اے ٹی سربراہ کہتے ہیں کہ شریف خاندان اقتدار میں رہا تو اس ملک میں جمہوریت نہیں آئے گی، انہوں نے ہر جگہ اپنے بندے بھرتی کر رکھے ہیں، گزشتہ 10 سال میں ساڑھے 700 ارب روپے پنجاب پولیس کو دیئے گئے، سپاہی سے لے کر آئی جی تک تقرر و تبادلہ ان کے ہاتھ میں ہے، یہ واحد جماعت ہے جس کا نام کسی شخص کے نام پر ہو، کیا پاکستان سلطنت شریفیہ کے لٹیروں کیلئے بنا تھا؟، ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، ہم چاہتے ہیں قانون عوام اور نواز شریف کے بچوں سمیت سب کیلئے برابر ہو، ہم ملک کو ان درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہماری تحریک تمام مظلوموں کو انصاف دلانے کی تحریک ہے، سلطنت شریفیہ کے جرائم کیخلاف آج جمع ہیں، ہم نے قانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو سانحات برداشت نہ کرتے، ہمارا شیوہ نہ توڑ پھوڑ ہے نہ جلاؤ گھیراؤ، ہم آپ کے ظلم و جبر کو توڑنا چاہتے ہیں، دنیا کو مشرق سے بعید تک امن کا فلسفہ سمجھایا، نواز، شہباز شریف اگر امن توڑنا ہوتا تو آپ کو جاتی امراء سے باہر ایک قدم رکھنے کی جراٴت نہ ہوتی، ہم ملک کے امن کو نہیں توڑنا چاہتے۔
پی اے ٹی سربراہ بولے کہ قوم اٹھے اور پہچانے کہ دشمن کون ہے، ہم ملک کو ان درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، عدلیہ کو آزاد رکھنے اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے اکٹھے ہوں، انسانی حقوق کچلے جارہے ہیں، قومی دولت لوٹی جارہی ہے، میرا مقصد سوئے ہوئے شعور کو جگانا، بے آوازوں کو آواز دینا ہے، میرا مقصد کوئی عہدہ، منصب حاصل کرنا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔
طاہر القادری نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سب کو بلانے کا مقصد اپنی ذات کیلئے کچھ حاصل کرنا نہیں، آج ہم سب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے جمع ہوئے ہیں، معاشرے میں اتنی تقسیم، تفریق ہوچکی کہ کسی معاملے پر مل بیٹھنے کا حوصلہ نہیں رہا۔ سماء
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومت کو چیلنج کردیا، کہتے ہیں کہ میں جب چاہوں شریفوں کو نکال سکتا ہوں، نواز شریف گریٹر پنجاب بنانے کی سازش کررہے ہیں، وہ مجیب الرحمان بننا چاہتے ہیں، ہم پاکستان میں جینا مرنا چاہتے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ آج بھی صدارتی حلف کا پابند ہوں، نواز شریف بتائیں وہ اس حلف پر قائم ہیں یا نہیں، بے نظیر نے بیرون ملک لیکچرز میں بھی پاکستان کیخلاف کوئی بات نہیں کی، ملک کو خطرہ صرف جاتی امراء کے مجیب الرحمان سے ہے، نواز شریف مودی کے ساتھ ملک کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں : آصف زرداری کا مسلم لیگ کو کھلا چیلنج
انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کا ہمیشہ مقابلہ کیا، آج بھی کررہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، ڈکٹیٹرز نے ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچایا، شریفوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ قصور کا حساب ضرور لیں گے، یہ ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ جمہوریت کا سلسلہ پورا نہ کریں۔
تفصیلات جانیے : پرویز خٹک نے اسمبلیاں توڑنے کی خبر کی تردید کردی
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کے پی اور سندھ اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق خبر کی تردید کردی، کہتے ہیں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم کل کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
وہ بولے کہ اگر کوئی تجویز آئی تو پارٹی کی کور کمیٹی میں جائے گی، پارٹی لیڈر کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔

عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں، آج کے جلسے میں دونوں رہنماء بڑا اعلان کریں گے۔
مزید جانیے : عمران اور زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تیار، تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنماء صاحبزادہ حامد رضا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے اور سینیٹ نشست کی آفر کی جسے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے ٹھکرادیا، وہ اور ان کے ساتھی کبھی نہیں بکے، علامہ صاحب ظالموں کے سامنے ڈٹے رہے۔

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری احتجاج کے مقام مال روڈ پر پہنچ گئے، اسٹیج پر خورشید شاہ، اعتزاز احسن، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، لطیف کھوسہ، پی ٹی آئی کے علیم خان، فردوس عاشق اعوان، ق لیگ کے پرویز الٰہی، اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنما بھی وہاں موجود ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری مال روڈ احتجاج میں شرکت کے لیے منہاج القران سے روانہ ہوگئے ہیں۔
لاہورمال روڈپراحتجاج روکنےکي درخواستوں پرفيصلہ آگیاہے۔عدالت نےرات12بجےتک جلسےکي اجازت دےدی ہے۔عدالت نے12بجےکےبعدميڈياکوريج بھي روکنےکاحکم دیاہے۔31جنوري تک تمام فريقين سےتحريري جواب طلب کرلیاگیاہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو مال روڈ دھرنے کے پنڈال پر پہنچانے کیلئے خصوصی وین تیار کرلی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کرنے کیلئے روانہ۔

میڈیا سے مختصر گفت گو میں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پہلے بھي کہا تھا کہ شہدا کا خون رائيگاں نہيں جائے گا، آج اس حکومت کيخلاف ايک اتحاد نطر آئے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ظہر کی نماز کی ادائیگی کے بعد پنڈال کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قومی قیادت کے یکجا ہونے پر قاتل ٹولہ پریشان ہے۔
متحدہ اپوزیشن کا جلسہ، تمام تیاریاں مکمل
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک آج لاہور میں احتجاج کے لئے تیار ہے اور متحدہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی پاور شو کیلئے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔
چیئرنگ کراس پر کنٹینر بھی لگ گیا ہے لیکن متحدہ پاکستان نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ایس پی احتجاج میں شریک ہو گی ۔ دوسری جانب، لاہور میں مال روڈ اور اردگرد کے تمام تعلیمی ادرے آج بند رہیں گے۔
Both Asif Ali Zardari and Imran Khan would be present on the fortified container during the Qadri’s rally.” Will arch-foes #Zardari and #Imran share the stage? Watch @ShahzadIqbaal's analysis in program #Awaz pic.twitter.com/nUH42Ctfl3
— SAMAA TV (@SAMAATV) 17 January 2018

محکمہ اسکولز پنجاب نے متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کے باعث آج 6 اسکولز بند کرنیکا حکم دیا ہے ۔ بند ہونے والے اسکولز میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گورنر ہاؤس اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گورنر ہاؤس شامل ہیں ۔ اسلامیہ ہائی اسکول خزانہ گیٹ ، فاطمہ گرلز اسکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوان تجارت بھی شامل ہیں ۔

سیکریٹری اسکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے مطابق، جب تک مال روڑ پر احتجاج یا جلسہ رہیگا اس وقت تک اسکولز بند رہیں گے۔ متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے دوران کسی بھی ممکنہ مسئلے سے بچنے کیلئے رینجرز کو پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج مال روڈ لاہور میں ہورہا ہے جس کے لیے دوپہر 12 بجے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد پنڈال میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک صورت حال :
احتجاج کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جارہا ہے۔ شاہراہ فاطمہ جناح، کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

دھرنا اور احتجاج رکوانے عدالت پہنچ گئے

لاہور ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں کا دھرنا رکوانے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت نے احتجاج سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ہوم سیکریٹری عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، ہوم سیکرٹری ذمہ دار ہیں انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہئیے تھا۔ آپ نے دھرنا روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے؟۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ دھرنا انتظامیہ کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کسی قانون کا ذکر نہیں کیا گیا۔
پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار
مال روڈ پر احتجاج کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ 3 ایس پیز، 8 ڈی ایس پیز، 34 ایس ایچ اوز سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، جب کہ ساڑھے 6 ہزار پولیس اہلکاربھی تعینات ہوں گے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جلسہ گاہ سے ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی ہوگی، جلسہ گاہ میں جانے کیلئے شرکاء کی 3 مقامات پر چیکنگ کی جائے گی، شرکا کے داخلے کیلئے 5 انٹری پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔

پولیس پلان کے مطابق، خواتین قادری چوک سے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گی، مرد شرکا استنبول چوک، جی پی اوچوک، ہال روڈ، ریگل چوک سے داخل ہوں گے، اہم سیاسی شخصیات الحمرا چوک سے اسٹیج کی طرف جائیں گی۔

مصطفی کمال
سربراہ پاک سرزمین مصطفی کمال متحدہ اپوزیشن کے احتاج میں شرکت کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئے، پارٹی کے رہنماؤں نے مصطفی کمال کا استقبال کیا، سربراہ پی ایس پی جلسے سے خطاب بھی کرینگے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور کے شہریوں پر ظلم ہوا، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کراچی کے شہریوں کو بھی دکھ ہوا، ظلم پر خاموش رہتے تو ظالموں کے ساتھی کہلاتے۔ ان کا کہنا تھا مظلوموں کی آواز بننے کیلئے لاہور آیا ہوں۔

شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے چوروں، لیٹروں، ڈاکوؤں کے خلاف احتجاج کا آج پہلا دن ہے، یہ احتجاج ان کیخلاف ہے جنہوں نے 9، 9 ارب داماد کو کابینہ سے دلوائے۔ انہوں نے کہا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک میں چوری کا حق ہے، 5 ججوں کے فیصلے کو ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا یہ لوگ غیرملکی ایجنڈے پر پاک فوج کی تذلیل کر رہے ہیں، جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

رینجرز
متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے دوران کسی بھی ممکنہ مسئلے سے بچنے کیلئے رینجرز کو پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی
اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کے باعث لاہور کے ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے لاہور کے ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے اور چھٹیوں پر گئے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ ہسپتالوں کو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت الرٹ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام ہسپتالوں کے وائس چانسلرز اور ایم ایس کو فول پروف انتظامات بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائف سیونگ ادوایات و دیگر اقدامات کرنیکا حکم بھی دیا گیا ہے اور اندر تمام مشینوں کو فنکشنل رکھنے، خون کے بیگز رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مال روڈ احتجاج،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ:
مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے دھرنے اور احتجاج نے سوشل میڈیا پر بھی رنگ جما لیا۔ متحدہ پارٹیوں کے جیالوں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھالتے ہوئے حکومت اور اراکین کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں مختلف تصاویر اور ویڈیوز سے مال روڈ کو ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔
Going to their political funeral #MallRoad pic.twitter.com/MJL2aFq3Kj
— M Ziki (@MZakir11) 17 January 2018
On #MallRoad to participate #JusticeForModelTownMartyrs . PPP to fully participate in today's Jalsa #GoShehbazGo pic.twitter.com/qB9wCwX1T6
— JahanAra M Wattoo (@JahanAraWattoo) 17 January 2018
#AllPartiesProtest4MT is being held on #MallRoad pic.twitter.com/VL7fYzGPjn
— Abdur Rahman ?? (@designingpoint) 17 January 2018
#AllPartiesProtest4MT is being held on #MallRoad pic.twitter.com/VL7fYzGPjn
— Abdur Rahman ?? (@designingpoint) 17 January 2018
we are not constrained by anything except democracy, law, peace and the Constitution, adding that our struggle is for elimination of oppression, establishment of real democracy and the restoration of the Constitution.#MallRoad #AllpartiesProtest4MT@ImFarakh @AnsarBasra11
— Anshàhra ツ (@AnshahraA) 17 January 2018
#MallRoad is a public property neither it belongs to Sharif Family nor Dr qadri . Nobody has right to close this for his own political intensions , Go and protest in front of Jati Umra ?
— Ihtisham UL Haq (@ihtishamViews) 17 January 2018
#PAT ‘s request for a protest on #MallRoad Lahore should be declined by the honourable courts. No protests allowed on Mall Road means no protest.
— Syedih (@SyedIHusain) 16 January 2018
#Gujarkhan jiyalas leaving for Lahore ✌️✌️ #MallRoad pic.twitter.com/uRO8s5piW6
— Khurram Pervez Raja (@KhurramPervezR1) 17 January 2018
One issue, one stage. #MallRoad pic.twitter.com/isz8SZLjrU
— Fatima Kajal Manshad (@FatimahLove92) 17 January 2018
Our time has come ALHAMDULLILAH. Model Town matrys will get justice INSHALLAH and our zainab #MallRoad we're coming #PTITigers
— JUSTICE FOR ZAINAB (@atiqmughal431) 16 January 2018