زینب قتل کیس،ایک مشتبہ شخص لاہور سے گرفتار

لاہور : لاہور پولیس نے قصور زینب کیس میں ایک مشتبہ شخص کو بھٹہ چوک ڈیفنس سے گرفتار کر کے قصور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے شخص سے خاصی مشابہت ہے،اس کی موبائل فون کی لوکیشن بھی قصور کی ہے۔ اسے تفتیش کے لئے قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو اس کا ڈی این اے کرائے گی۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ نو جنوری کو کم سن بچی زینب کی خون مین لت پت نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی جس پر فاضل چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔ سماء

PUNJAB

KIDS

MINOR

SEXUAL

ABUSE

SUSPECT ARRESTED

kainat

JusticeForZainab

Justice4Zainab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div