مال روڈ کے ہوائی مناظر

لاہور : لاہور کے مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کےاحتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، اسٹیج سج گیا ہے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ آصف زرداری اورعمران خان ایک ہی اسٹیج سے مختلف سیشنز میں خطاب کریں گے جبکہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ وہ لائحہ عمل آج بتائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج مال روڈ لاہور میں ہورہا ہے جس کے لیے دوپہر 12 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس وقت پنڈال اور علاقے کی کیا صورت حال ہے؟ دیکھیں یہ ویڈیو ۔ سماء