اسمبلی میں رو عمران رو اور گو نواز گو کے نعرے

پشاور : خيبرپختونخوا اسمبلی اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، اپوزيشن اور حکومتی اراکين کے ايوان ميں رو عمران رو اور گو نواز گو کے نعرے، ايوان مچھلی منڈی بن گيا۔

خيبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خوب ہلڑ بازی ہوئی، فنڈز کی غيرمنصفانہ تقسيم اور وزيراعلیٰ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر جے یو آئی کے مولانا مفتی سيد جانان نے اسمبلی فلور پر دھرنا دیا۔

ارکين صوبائی اسمبلی نے ايک دوسرے کے ليڈران کیخلاف نعرے بازی کی، حکومت نے اپوزیشن کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ ايوان ميں ہنگامہ آرائی زيادہ بڑھی تو اجلاس کو جمعہ تک ملتوی کرديا گيا۔ سماء

PTI

KPK

IMRAN KHAN

PROVINCIAL ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div