چک ہیگل کی جگہ نئے امریکی وزیر دفاع نامزد ہوگئے

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوبامہ نے نئے وزیر دفاع کا تقرر کردیا۔ ایشٹن بی کارٹر ، چک ہیگل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

ایشٹن بی کارٹر دوہزار گیارہ میں پینٹاگون کے سیکنڈ ان کمانڈ رہے ہیں۔ چک ہیگل اور لیون پنیٹا کی وزارتوں میں ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پرتعینات رہے۔

صدر اوبامہ کی جانب سے تقرر کے بعد وہ چک ہیگل کی جگہ امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ان دنوں ایشٹن کارٹر صدراوبامہ کی مینجمنٹ اینڈ نیشنل کاؤنسل کا حصہ ہیں۔ ایجنسیز/ سماء

Tabool ads will show in this div