سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو ازخود نوٹس کی سماعت سے روک دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو سانحہ قصور ازخود نوٹس کی سماعت سے روک دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے عدالت تفتیشی ٹیم پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی، اصل ملزم چاہئے، نہیں چاہتے کہ کسی کو پکڑ کر پولیس مقابلے میں فارغ کردیا جائے۔

سپریم کورٹ میں سانحہ قصور از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، افسوسناک عدالت نے پنجاب پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ واقعہ پر پیشرفت کیوں نہیں ہوئی؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزم نہ پکڑا گیا تو پولیس اور حکومت کی ناکامی ہوگی، عدالت تفتیشی ٹیم پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی،  اصل ملزم چاہیے، نہیں چاہتے کہ کسی کو پکڑ کر پولیس مقابلے میں فارغ کر دیا جائے۔

چیف جسٹس مزید بولے کہ اس وقت ملک کی ہر ماں مضطرب ہے، تحقیقات کی خرابی سے ملزمان کو فائدہ مل رہا ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے، اتنے واقعات کے بعد بھی پارلیمنٹ نے قانون نہیں بنایا، عدالت کا کام پارلیمنٹ تک آواز پہنچانا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا اظہار بے بسی، کہا فی الحال ملزم کی گرفتاری کا کوئی وقت نہیں دے سکتے۔

ععدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کو سانحہ قصور ازخود نوٹس کی سماعت سے روک دیا اور قرار دیا کہ ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں۔

عداالت نے قصور میں بچوں سے زیادتی کے دیگر مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، پنجاب فرانزک لیب کے سربراہ سمیت تحقیقاتی ٹیم کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اتوار تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔ سماء

PUNJAB

CJP

SCP

Rape and Murder

sou moto

JusticeForZainab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div