عالیہ بھٹ کی حیرت انگیز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی حجاب میں ملبوس چند تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔


تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹارز عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ آج کل فلم ’’گُلی بوائے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کی لی گئی چند اہم تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں عالیہ بھٹ نے حجاب، کرتا اور چوڑی دار پاجاما پہن رکھا تھا جبکہ رنویر سنگھ سرمئی شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوث تھے۔

فلم کی شوٹنگ سے متعلق عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر یہ فلم ان کے لیے بہت ہی خاص ہے۔ شائقین سے ملنی محبت اور حمایت ایسی ہی جیسے مجھے پوری دنیا ہی مل گئی ہو۔

’’گلی بوائے‘‘ کی ہدایت کاری معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے ریپ اسٹار ڈیوائن اور نائزی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ سماء

bollywood actress

Ranveer Singh

Film Shooting

Alia bhatt

Gully Boy

hijab images

Tabool ads will show in this div