عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بننے پر نوازشریف کو تشویش
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سو ووٹ لینے والا وزیر اعلیٰ کیسے بن گیا؟؟ بلوچستان میں جو کھیل کھیلا گیا وہ سازش اور کھلواڑ ہے۔
احتساب عدالت سے واپسی پر پنجاب ہاؤس میں بلوچستان کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں میر حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی اور سینئر لیگی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے محرکات اور اثرات پر غور کیا گیا، نواز شریف نے عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بننے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
عدالت میں شریف خاندان کی پیشی،خواجہ حارث اورنیب حکام میں تکرار
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5 سو ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کس نے بنوایا؟ معلوم ہے بلوچستان میں کیا کھیل کھیلا گیا، یہ تبدیلی نہیں سازش اور کھلواڑ ہے۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نواز شریف کو اپنوں کی بے وفائی نے ڈبویا، غیروں میں کہاں دم تھا۔
لاہور میں سترہ جنوری کو اپوزیشن کا احتجاج بھی زیر بحث آیا۔ ن لیگ اور اتحادیوں نے اپوزیشن کے احتجاج کو غیر ضروری بھی قرار دیدیا۔ سماء