مجھے کیوں نکالا کا سوال کرنے والے بتائیں زینب کو کیوں مارا
لاہور: قائد حزب اختلاف خورشيد شاہ کا کہنا ہے زينب کوانصاف نہيں ديا بلکہ الٹا انصاف مانگنے والوں پر گولياں چلا ديں۔ نواز شريف کہتے مجھے کيوں نکالا، سوال تو يہ ہے کہ زينب کو کيوں مارا۔
قصور میں زينب کے والد سے تعزيت کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون ہو يا قصور ميں مظاہرين پر فائرنگ، نہتے شہريوں کو نشانہ بنانا حکومت کا وطيرہ بن چکا ہے۔
خورشيد شاہ کہتے ہيں کہ حکمران خاندان پہلےعوام کے سوالوں کا جواب دے۔ يہ جو کہتے ہيں ہميں کيوں نکالا، سوال تو يہ ہے کہ زينب کو کيوں کو مارا؟۔ یہ گولياں برسائيں يا لاٹھياں برسائيں اب لوگ انہيں معاف نہيں کريں گے۔
اپوزيشن ليڈر کا کہنا تھا کہ زينب کے قتل کا معاملہ برطانوي پارليمنٹ ميں بھي پہنچ گيا ہے جس سے پاکستان کي بدنامي ہورہي ہے، ایسے واقعات دیگر ممالک میں بھی ہوتے ہیں لیکن وہاں حکومتیں بے بس نہیں ہوتیں۔ سماء