سانحہ ماڈل ٹاؤن پراحتجاج؛حکومت کااجازت دینےسےانکار

Jan 16, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Protest-Prep-1500-Lhr-Atif-Pkg-16-08.mp4"][/video]

لاہور: پاکستان عوامي تحريک نے احتجاجي پنڈال سجاليا۔ڈاکٹر طاہرالقادري فيصلہ کن راؤنڈ کےليے کل ميدان ميں نکليں گےليکن پنجاب حکومت نےمال روڈ پر اجتماع کي اجازت دينے سے انکار کرديا ہے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کے مطالبے پر کل احتجاج کیاجائے گا۔لاہور کے مال روڈ پراحتجاج ہوا۔پنجاب اسمبلي کے عين سامنے اسٹيج کي تياري جاري ہے ۔تقريبا اسي (80) فٹ چوڑے اسٹيج سے رہنماخطاب کريں گے۔

چيئرنگ کراس سے ريگل چوک تک کرسياں لگائي جائيں گي۔پنڈال ميں لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم کا بھي انتظام کيا جارہا ہے ۔

آصف زرداري اورعمران خان  پہلے ہي احتجاج ميں شموليت کا اعلان کرچکے ہيں ۔ڈاکٹر طاہرالقادري آج آصف زرداري سے ملنے لاہور کے بلاول ہاؤس بھي جائيں گے ۔

ادھرپنجاب حکومت نے مال روڈ پر جلسے يا دھرنے کي اجازت دينے سے انکار کرديا ہے ۔اپوزيشن جماعتوں کو خبردار کيا گيا ہے کہ جلسے کے دوران کسي بھي ناخوشگوار واقعے کي ذمہ دار وہ خود ہوں گي ۔ سماء

PUNJAB

tahir ul qadri