القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال امریکی صحافی آپریشن کے دوران ہلاک

ویب ایڈیٹر:


صنعا   :   یمن میں القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال ہونے والا امریکی صحافی لوکی سمرز آپریشن کے دوران مارا گیا۔ لوکی سمرز کو گزشتہ برس ستمبر میں اغوا کیا گیا تھا۔

یمن میں القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال ہونے والا امریکی صحافی لوکی سمرز آپریشن کے دوران مارا گیا۔ آپریشن وادی عبدان کے علاقے میں یمنی فورسز نے کیا۔ یمنی فورسز کے مطابق امریکی صحافی کو القاعدہ شدت پسندوں نے آپریشن کے دوران ہی قتل کر دیا تھا۔ لوکی سمرز کو گزشتہ برس ستمبر میں یمنی دارالحکومت صنعا سے اغوا کیا گیا تھا۔ صدر براک اوباما نے القاعدہ جنگجوؤں کے ہاتھوں امریکی صحافی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ سماء

کے

شوبز

PAT

Airport

امریکی

صحافی

man

Tabool ads will show in this div