پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا،مال روڈ پر کنٹینیرز پہنچا دیئے

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے لاہور میں دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں، اسٹیج کے لیے کنٹینرز چیئرنگ کراس مال روڈ پہنچائے دیے گئے ہیں جب کہ آصف زرداری اورطاہرالقادری کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک 17 جنوری کو چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دے گی، اس سلسلے میں تیاریاںشروع ہوگئی ہیںتاہم چیئرنگ کراس پر مرکزی اسٹیج کا رخ ریگل چوک کی جانب ہوگا۔
انتظامیہ کی طرف سے اسٹیج بنانے کے لیے کنٹینرز پہنچادیا گیا ہے، جب کہ کرسیاں، قالین اور لائٹنگ کا سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ چیئرنگ کراس پر مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ احتجاج میں بھرپور شرکت پر آمادگی ظاہر کردی۔

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بلاول ہاؤس لاہور آنے اور ڈنر کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری وفد کے ہمراہ جلد بلاول ہاؤس جائیں گے۔ سماء