منفی سوچ کے ساتھ میدان میں نہیں اتررہے
میچ سے قبل ایک بار پھر کپتان سرفراز کی جانب سے بلند دعویٰ کیے گئے، تاہم کپتان کی امیدوں اور توقعات کو ٹیم نے مٹی میں ملانے میں تاخیر نہ کی اور خراب پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ سے قبل میڈیا سے گفت گو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ منفی سوچ کے ساتھ میدان میں نہیں اتررہے، فخر زمان کے ساتھ فہیم اشرف اوپننگ بیٹسمین ہوں گے۔ سماء