نواز شریف کی بیٹی مریم اور داماد کے ہمراہ عدالتی میں حاضری

اسلام آباد : نواز فیملی کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز پرآج پھر سماعت جاری ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے مزید تین گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کررکھے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف تیرہویں مرتبہ پیش ہوئے۔

نواز خاندان کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے،تاہم کیس میں کوئی واضح فیصلہ اب تک سامنے نہ آسکا۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر آج جوڈیشل کمپلیکس کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے۔

فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی بیس، لندن فلیٹس کی انیس، جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی تئیس سماعتیں ہوچکی ہیں۔ اس دوران نواز شریف بارہ، مریم نواز چودہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سولہ مرتبہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے پولیس اسٹیشن نیب لاہور کے سب انسپکٹرعمر دراز گوندل، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر آفاق احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ناصر جونیجو کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث، جب کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔ تینوں نیب ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے سولہ گواہ بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ سماء

ACCOUNTABILITY

MARYAM NAWAZ

London Flats

Tabool ads will show in this div