ہملٹن:پاکستان کانیوزی لینڈکوجیت کیلئے 263 رنز کاہدف

ہملٹن : چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے چوتھے میچ میں بھ کوئی بڑا اسکور سامنے نہ آسکا، اور یوں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو جیت لئے263رنز کا ہدف دیا گیا۔ فخرزمان، سہیل حارث، محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ہملٹن کے چوتھے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم بدقسمتی نے ساتھ نہ چھوڑا۔

   

اوپنرز ایک بار پھر اچھا اسٹارڈ دینے میں ناکام رہے اور صرف سات رنز پر فہیم اشرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور فقط تین رنز ہی جڑ سکے۔ دونوں وکٹیں ساؤتھی نے اپنے نام کیں۔

دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد فخر زمان اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 86رنز جوڑ کر ٹیم کو دباؤ سے نکالا اور اسکور 97رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر فخرزمان 54رنز کی اننگز کھیل کر حارث سہیل کا ساتھ چھوڑ گئے، ایک روزہ میچوں میں فخر زمان کی یہ چوتھی نصف سنچری ہے۔

فخرزمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لئے آئے اور حارث سہیل کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، مجموعی اسکور میں 26رنز کے اضافے پر حارث سہیل ایک روزہ میچوں میں اپنی آٹھویں نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 50رنز کی اننگز کھیلی۔ شعیب ملک صرف 6رنز بناکر آؤٹ ہوئے،پانچویں وکٹ گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد محمد حفیظ کا ساتھ دینے میدان میں اترے،دونوں بیٹسمینوں نے کیوی بولرز کا بھرپور مقابلہ کیا اورچھٹی وکٹ کی شراکت میں 98رنز بنائے،سرفرار احمد تیز کھیلنے کی کوشش میں 51رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حسن علی صرف ایک رن بناسکے جبکہ محمد حفیظ مشکل رن لینے کی کوشش میں 81رنز پر اپنی وکٹ گنوابیٹھے، یوں پاکستان مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ساؤتھی نے تین، ولیم سن نے دو جبکہ بولٹ اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سماء

ODI

PakvsNWZ

PakvsNZ

2018 cricket

match summary

New Zealand vs Pakistan

Pak Vs NZ live update

Tabool ads will show in this div