اے ٹی ایم لوٹنے والے چینیوں کے ریمانڈ میں توسیع

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/CHINESE-REMAND-KHI-PKG-KAZIM-15-01.mp4"][/video]

کراچی : چينی لٹيروں نے عدالت ميں ايف آئی اے کی شکايت لگا دی کہ ان پر تشدد ہوا، ايف آئی اے کی استدعا پر 2 چينيوں کے جسمانی ريمانڈ ميں توسيع کردی گئی۔

کراچی میں اے ٹی ايم فراڈ کيس ميں گرفتار چينيوں نے تفتيشی اداروں کو چکرا کر رکھ ديا، سر يہ انگريزی نہيں جانتے، زبان آڑے آرہی ہے، ايف آئی اے کے تفتيشی افسر کی سٹی کورٹ ميں دہائی۔

عدالت نے اشاروں ميں سوال کيا تو ملزم نے بھی ويسے ہی جواب ديا، آنکھ پر پٹی باندھی اور تشدد کا نشانہ بنايا گيا۔

جس پر تفتيشی افسر نے کہا يہ جھوٹ کہہ رہا ہے، اس نے خود ديوار پر سر مارا۔

عدالت نے پيش کئے گئے 5 ميں سے 2 ملزمان کے ريمانڈ ميں 18 جنوری تک توسیع کردی، ساتھ ہی تفتيشی افسر کو تنبيہہ کی کہ آئندہ سماعت پر مترجم ساتھ نہ لائے تو ملزمان کو جیل بھیج ديں گے۔ سماء

bank fraud

Skimming

Tabool ads will show in this div