لاہور میں غیر ملکی منشیات اسمگلر خاتون گرفتار
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Lhr-Foreigner-Smugler-ftg-15-01.mp4"][/video]

لاہور : لاہور ميں منشيات اسمگلنگ ميں ملوث غیر ملکی خاتون پکڑی گئی، جمہوريہ چيک کی ماڈل دوران تفتیش اعتراف جرم کرليا۔
لاہور میں غیر ملکی خاتون کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، تفتیش کے دوران جمہوریہ چیک کی ماڈل نے اعتراف جرم کرلیا، ٹیریزا کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل 3 بار کامیابی سے منشیات اسمگل کرچکی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ جمہوریہ چیک کی خاتون اسمگلر ہر چکر کے 5 سے ساڑھے 5 ہزار یورو وصول کرتی ہے، فرانس، اٹلی اور آئر لینڈ منشیات لے کر جاچکی ہے، 24 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔