پاکستان اور امریکا کےدرمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ جنوری میں ہوں گے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :  امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ بھی ہوں گے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان سرد مہری کا خاتمہ ہوگیا، امریکی وزیرخارجہ جان کیری آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کامیاب دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین سیکی کے مطابق جان کیری دو ہزار پندرہ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم ان کے دورے کی تاریخوں کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی ایلچی نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ جنوری دو ہزار پندرہ میں شروع ہوں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آخری دور  رواں برس جنوری میں ہوا تھا۔ سماء

اور

میں

decision

games

warrant

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div