مردان کے کھیتوں سے 4 سالہ بچی کی لاش برآمد
مردان : خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں کھیتوں سے چار سال کی بچی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقہ جندر پار سے لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم گلے پر نشان تھے ۔ شبہ ہے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔ واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سماء
KPK
DEAD BODY
MINOR GIRL
ABUSE
sexual charges
تبولا
Tabool ads will show in this div