پروفیسر حسن کا قتل،موت سے متعلق مکمل تحقیقات کرائی جائے
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر کی موت سے متعلق مکمل تحقیقات کرائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق شماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال سے کہا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر کی موت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرائی جائے۔
Shocked and deeply disturbed by the murder of #ProfessorHassanZafarArif there needs to be a complete investigation. https://t.co/HBujhWOW50
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) 14 January 2018
یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی اور پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال کو ہدایت کی کہ حسن ظفر سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کرائیں جبکہ پروفیسر حسن ظفر ترقی پسند سیاسی کارکن تھے اور انہوں نے ایم آر ڈی کی تحریک میں کام کیا۔

دوسری جانب پروفیسر حسن ظفر قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقررکرتے ہوئےاحکامات دیے کہ تفتیش کے حوالے سے تمام ترمؤثر اقدامات کی تفصیلی رپورٹ دی جائیں۔ سماء