پروفیسرحسن ظفر قتل، تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ انکوائری افسر مقرر
کراچی : پروفیسر حسن ظفر کی موت کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ۔ وزیرداخلہ سندھ نےتفتیش سے متعلق تمام رپورٹ طلب کرلی۔
کل کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں گاڑی سے ایم کیو ایم لندن کے ڈپٹی کنوینئراور کراچی یونیورسٹی کے سابق پروفیسرحسن ظفر عارف کی لاش ملی تھی۔
نماز جنازہ کے بعد پروفیسر حسن ظفر عارف کو سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پروفیسر حسن ظفر عارف نوے کی دہائی میں جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ سے منسلک رہے،ایم کیو ایم لندن نے پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔ سماء
INTELLIGENCE
DEAD BODY
agencies
hasan zafar arif
تبولا
Tabool ads will show in this div