سال 2018 الیکشن،انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا آغاز آج سے

اسلام آباد : نئے سال 2018 کے عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا آغاز آج سے شروع ہو گا۔ پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کے تصدیقی عمل کےبعد 73 لاکھ 60 ہزار 279 افراد کو بطور ووٹر درج کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کےنظر ثانی عمل میں وفات پا جانے والے 9 لاکھ 23 ہزار 947 ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے حذف کیا جائے گا، جن کی فوتگی یونین کونسلوں اور نادرا میں درج ہے۔

دوسرے مرحلے میں تمام انتخابی فہرستوں کوہر ضلع کے مقرر کردہ ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان انتخابی فہرستوں کا جائزہ لے کر اندراج، منتقلی اور درستگی کروا سکیں گے۔ سماء

ECP

NADRA

POLLING

political parties

Election 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div