نائیجیریا: بوکو حرام کا گاؤں پر حملہ، 32 افراد قتل، درجنوں خواتین، بچے اغواء

اسٹاف رپورٹ

ابوجا : نائیجیریا میں بوکو حرام نے 32 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغواء کرلیا، دوسری جانب بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمالی نائیجیریا میں گاؤں پر دھاوا بول کر 32 افراد کو قتل کیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کو اغواء کرلیا گیا۔

نائیجیرین حکام کے مطابق مغوی افراد کی تعداد 100 سے زائد ہے، واقعے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب  بوکو حرام کیخلاف لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کردیا گیا، فوجی حکام کے مطابق اہلکاروں نے انکار کرکے ریاست سے بغاوت کی، اس جرم میں انہیں سزائے موت دی جائے گی۔ سماء

gifts

bln

squads

schedule

Tabool ads will show in this div