ایک اور چینی پاکستانیوں کو چونا لگانے پر گرفتار

کراچی : کراچي میں شہريوں کو چونا لگانے والا ايک اور چيني گرفتار کرليا گيا۔ بہادر آباد ميں کارروائي کے دوران ملزم سے اسکمنگ ڈيوائس، اے ٹي ايم کارڈز اور ساڑھے چھ لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ملزم کے تين ساتھي پوليس کو ديکھ کر بھاگ گئے۔

اے ٹي ايم سے رقم چرانے والا ايک اور چيني گرفتار ہوگیا۔ اسکمنگ ڈيوائس، اے ٹي ايم کارڈز اور ساڑھے6لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزم کے 3 ساتھي پوليس کو ديکھ کر بھاگ نکلے۔ ملزم کو ايف آئي اے کے حوالے کيا جائے گا۔

مُلزم شو شو پِنگ صبح سویرے تین ساتھیوں کے ساتھ رقم نکال رہا تھا۔ پولیس پہنچتے ہی ساتھی بھاگ نکلے۔ مُلزم آٹھ جنوری کو پاکستان آیا اور صرف چینی ہی بول سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

ARRESTED

Bank

Chinese National

Skimming

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div