موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل جاری رہناچاہیئے،طالبان رابطہ کمیٹی کااصرار

ویب ڈیسک:
نوشہرہ : کالعدم طالبان رابطہ کمیٹی کے کو آرڈینیٹر مولانا یوسف کا کہنا ہے کہ مہمند ايجنسی ميں ہونے والے واقعہ کا افسوس ہے، حکومتی مذاکراتی کميٹی کے رويے سے افسوس ہوا،تاہم موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ دونوں جانب سے مذاکرات عمل جاری رکھا جائے۔

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جامعہ دارالعلوم حقانی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے کالعدم طالبان رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں آج کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری پر تشدد واقعات کو روکنے پر غور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کميٹی کے رويے سے افسوس ہوا۔ وزيراعظم کو دونوں کميٹيوں کو يکجا کر کے سننا چاہيے، دونوں کمیٹیوں کا مقصد مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام ہے، خود کو حکومتی کميٹی سے الگ نہيں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومتی اورطالبان کميٹی کااجلاس طے تھا، تاہم حکومتی کمیٹی نے ایک بار پھر ملاقات سے معذرت کرلی، انہوں نے کہا کہ  میڈیا کے کئی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے، آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوتے، ہمیں بھی مہند ایجنسی سانحہ پر افسوس ہے،
ہماری کمیٹی کی کوشش ہے کہ مقتدرر حلقوں سے اس سلسلے پر مشاورت کی جائے۔

مولانا یوسف نے مزید کہا کہ امن کی بھالی کیلئے دونوں کمیٹیوں کا مل کر کام کرنا نہایت ضروری ہے، تاہم حکومتی مذاکراتی کميٹی کے رويے سے افسوس ہوا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی جلد جنگ بندی تک پہنچ جائيں، ہمارے پاس بہت سارے سوالات کے جوابات نہيں ہوتے، طالبان نے گزشتہ رات کے واقعہ کی وضاحت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طالبان کا بھی دفاع نہيں کرتے اور نہ کريں گے، دونوں کميٹيوں سے کہا کہ صبروتحمل کا مظاہرہ کريں، دونوں کميٹيوں کے درميان ڈيڈلاک آگيا ہے، وزیرستان سے واپسی پر خوش خبری کیلئے پر امید تھے، وزیرستان میں کالعدم طالبان سے ملاقات مثبت رہی تھی اور توقع تھی کہ جلد دونوں جانب سے فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ  جو حالات درپیش ہیں، اس میں حکومتی کمیٹی کو مشاورت کا سلسلہ نہیں توڑنا چاہیئے تھا، جنگ بندی کے قریب پہنچ گئے تھے،افسوس ہے کہ حکومت نے ہمیں طالبان سمجھا، کالعدم طالبان کا دفاع نہیں کرسکتے، بہت سارے ہاتھ موجودہ حالات میں ملوث ہیں، ملک کو اس وقت نازک صورت حال اور انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ سماء

میں

جاری

jundullah

taiwan

solution

Benazir

Tabool ads will show in this div