معروف اداکارہ بچپن میں زیادتی سے متعلق بول پڑیں

کراچی : معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل بھی بچپن میں زیادتی سے متعلق بول پڑیں، کہتی ہیں کہ قاری صاحب اور ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، والدین بدنامی کے ڈر سے خاموش رہے۔

معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے سیریز آف ٹویٹس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں بھی بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ پہلا برا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ 4 سال کی تھیں۔

نادیہ جمیل جو اب شادی اور کئی بچوں کی ماں ہیں، نے اپنے بچپن سے متعلق انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں، کہتی ہیں کہ مجھے اس گھناؤنے عمل کا نشانہ قاری صاحب، ڈرائیور اور انتہائی تعلیم یافتہ اونچے گھرانے سے تعلق رکھنے والے شخص نے بنایا۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل کا یہ بیان قصور کی کمسن زینب کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، معروف اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ جب بھی کسی بچی یا بچے کے ساتھ زیادتی ہوگی تو وہ میں ہوں گی، اور میں کبھی خاموشی اختیار نہیں کروں گی۔سماء

ACTRESS

JusticeForZainab

nadia jamil

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div