سال 2017ء میں سندھ میں 900 بچے لاپتہ، 650 بازیاب

کراچی : سندھ میں 2017ء کے دوران 900 بچے لاپتہ ہوگئے، انتظامیہ نے 650 بچوں کو بازیاب کرالیا جبکہ 250 کی تاحال تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز نے سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کی جانب سے قصور میں کمسن بچی کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد اٹھائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر بتایا کہ سال 2017ء کے دوران صوبہ بھر سے 900 بچے لاپتہ ہوگئے، حکومتی اداروں نے 650 بچوں کو بازیاب کرالیا جبکہ 250 اب بھی گمشدہ ہیں۔

نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ 2017ء میں 1894 بچے لاپتہ ہوئے، بتایا جائے کہ اس حوالے سے صوبائی انتظامیہ نے کیا اقدامات اٹھائے۔

شمیم ممتاز نے نصرت سحر عباسی کے اعداد و شمار کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 231، حیدر آباد سے 103، سکھر سے 164 اور میرپور خاص سے 311 بچوں سمیت دیگر اضلاع سے بھی کئی بچے لاپتہ ہوئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی مدد سے 650 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سماء

MPA

MURAD ALI SHAH

adviser to cm

PMLF

PROVINCIAL ASSEMBLY

Girl Rape and Murder

Nusrat Sehar Abbasi

Missing Child

shamim mumtaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div