دو تھانے، زیادتی کے 10 واقعات، تحقیقات صفر
قصور : قصور میں 5 کلو ميٹر کے علاقے ميں 2 تھانے موجود، ڈيڑھ سال ميں زيادتی کے 10 مقدمات بھی درج ہوئے ليکن علاقہ مکينوں کی کوئی سنوائی نہيں ہوئی۔
قصور شہر کے 5 کلو ميٹر کے علاقے میں 2 ، 2 تھانے موجود ہیں ليکن درندہ صفت ملزمان آزاد ہيں۔
قصور کی معصوم پرياں پامال ہوتی رہيں، زیادتی کے 10 واقعات رونما ہوچکے ہیں ليکں ڈيڑھ سال سے تھانہ اے ڈويژن اور تھانہ صدر کی پوليس سوئی ہوئی ہے۔
تھانہ صدر کا ایس ایچ او ملک طارق 4 سال سے يہاں تعینات جبکہ ايس ايچ او محمد اشرف تبسم تھانہ اے ڈويژن کے 5 سال سے سربراہ ہيں ليکن آج تک زيادتی کرنے والا ايک شخص نہ پکڑا گيا۔
علاقہ مکينوں کا کہنا ہے کرپٹ ايس ايچ اوز بار بار بلا کر کيس اتنا لمبا کرتے ہیں کہ مدعی خود پريشان ہوجائے، رشوت لے کر کيس کا رخ ہی بدل ديتے ہيں۔
عوام کہتے ہيں ان کرپٹ ایس ایچ اوز کو جب تک ضلع قصور سے نہيں نکالا جاتا، تب تک علاقے میں جرائم کی شرح کم نہیں ہوسکتی۔ سماء