حیلے بہانے نہیں چلیں گے، شہباز شریف نے وارننگ دے دی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو وارننگ دے دی، کہتے ہیں قصور واقعے پر حیلے بہانے نہیں چلیں گے، مجھے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری چاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، آئی جی پنجاب نے قصور واقعات کے کيسز پر بريفنگ دی، خادم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حیلے بہانے نہیں چلیں گے، مجھے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری چاہئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قصور میں کمسن بچی زینب سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان جلد از جلد گرفتار کئے جائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی زینب کے گھر رات کے اندھیرے میں گئے اور والدین سے تعزیت کی تھی۔ سماء

cm punjab

JusticeForZainab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div