وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عہدے کا حلف اٹھالیا
کوئٹہ: بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ پروقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس سے حلف لیا۔ صوبے کی نو منتخب چودہ رکنی کابینہ نے بھی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نئی کابینہ میں طاہر محمود خان، سردار سرفراز خان ڈومکی، نواب چنگیز خان مری، میر سرفراز احمد بگٹی، راحت جمالی، عبدالماجد ابڑو، میر عاصم کرد، عامر رند، گلام دستگیر بادینی، محمد اکبر اسکانی، شیخ جعفر خان مندوخیل، سید محمد رضا، منظور احمد کاکڑ اور پرنس احمد علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے؛ عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
مسلم لیگ ق کے رہنما عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ حاصل کرکے بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ انکے مقابلے میں پی کے میپ کے امیدوار لیاقت علی آغا کو صرف 13ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے 2013 کے انتخابات میں پاکستان کی تمام اسمبلیوں میں سب سے کم ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ضلع آواران سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر 544 ووٹ حاصل کیے، حلقے میں صرف ایک اعشاریہ 18 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ سماء