کین ولیمسن کا ون ڈے کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور

Jan 13, 2018

ڈونیڈن: کین ولیمسن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے چھٹے کیوی بلے باز بن گئے۔

انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن بلے باز کرس کینز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا، کینز نے 4881 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ولیمسن نے اب تک 121 میچز میں 10 سنچریوں کی مدد سے 4923 رنز بنا رکھے ہیں

نیوزی لینڈ کی طرف سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز اسٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں، ایسٹل 7090 رنز بنا کر دوسرے، روز ٹیلر 6903 رنز بنا کر تیسرے، برینڈن میک کولم 6083 رنز بنا کر چوتھے، مارٹن گپٹل 5732 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ODI

kane williamson

runs record

Kiwi batsman

Tabool ads will show in this div