عراق میں دھماکے، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق میں 2 دھماکوں نے 14 افراد کی جان لے لی، درجنوں زخمی ہوئے۔
دارالحکومت بغداد سے 22 کلو میٹر دور قصبہ تاجی میں ایک جنازے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 10 افراد جان سے گئے، 23 زخمی ہوئے۔
دوسرا واقعہ شمالی عراق میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار سرچ آپریشن کے دوران دھماکے کی زد میں آگئے، 4 اہلکار ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔ سماء
زخمی
MQM
bln
تبولا
Tabool ads will show in this div