لاپتہ ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام 162 مسافر ہلاک

اسٹاف رپورٹ

جکارتہ : ملائیشین ایئر لائن کے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے بدقسمت طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا گیا، جس کے بعد انتظار کی اذیت ختم اور اپنوں سے جدائی کا دکھ شروع ہوگیا، انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا سے مسافروں کی لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

بدقسمت طیارے کا ملبہ مل گیا، بورنیو جزیرے کے قریب طیارے کے ملبے کی نشاندہی ہوئی، انڈونیشین حکام کے مطابق تلاش کے دوران سمندر کی سطح پر تیری ہوئی اشیا ملیں، جس کی تصدیق سول ایوی ایشن حکام نے بھی کی، ریسکیو آپریشن میں جہاز کا کارگو دروازہ بھی تلاش کرلیا گیا، غوطہ خوروں نے ملبے کے قریب سے مسافروں کی لاشیں بھی نکالیں۔

حکام کے مطابق جہاز کا ملبہ سمندر میں 25 سے 30 میٹر گہرائی میں ہے، لہروں کے باعث ملبے کے بکھرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، طیارے کا ملبہ لاپتہ ہونے سے قبل آخری مقام سے 10 کلو میٹر فاصلے پر ملا ہے، سرچ آپریشن میں 30 جہاز، 15 طیارے اور 7 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ سماء

Karan Johar

vaccines

Tabool ads will show in this div