برطانوی شہزادی نے منگنی کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے

لندن : برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سے اپنے تمام اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹس کو بند کردیاکیونکہ وہ کافی عرصے سے ان کے استعمال میں نہیں تھے۔

میگھن مارکل کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے شاہی محل کا کہنا تھا کہ 'مارکل ان تمام مداحوں کی شکر گزار ہیں جو انہیں سوشل میڈیا پر کئی برس سے فولو کر رہے تھے،تاہم اب ان کے بارے میں جاننا ہو تو مداح شاہی محل کینسنگٹن پیلس کاآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل ’دی ٹِگ‘ کے نام سے ایک لائف اسٹائل ویب سائٹ بھی چلاتی تھیں جسے انہوں نے اپریل 2017 میں بند کردیا تھا۔ سماء

accounts

engagement

Meghan Markle

Deletes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div