زینب قتل کیس میں بڑی پیشرفت،مشکوک موبائل نمبر پکڑا گیا

لاہور : پنجاب کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے سات سالہ زینب کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ٹی حکام کے مطابق جس وقت زینب کو اغوا کیا گیا، اس مقام پر پانچ موبائل فون حرکت میں تھے۔ ایک مشکوک نمبر سے تين بار کال کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے آئی ٹی بورڈ نے زینب قتل کیس میں بڑی پیش رفت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

آئي ٹي بورڈ نے بھي زینب قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی۔ جیو فنانسنگ کے ذریعے مختلف مشکوک افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔

آئی ٹی حکام کے مطابق زینب جب گھر سے نکلی تو اس وقت اس جگہ پر پانچ موبائل نمبرز استعمال ہو رہے تھے، جس میں ایک مشکوک نمبر سے تين بار کال کی گئی۔ حکام کے مطابق سات بج کر پندرہ منٹ پر اسی مشکوک نمبر سے ایس ایم ایس ایک نمبر کو ملا۔

زینب کے گھر سے نکلنے کے بعد گزرنے والے دو سو سينتاليس افراد کو مشکوک قرار دے کر ان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرليا گيا ہے۔ ملزمان تک پہنچنے کيلئے نئي جے آئي ٹي نے بھي تحقيقات کا باقاعدہ آغاز کرديا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفت گو میں ترجمان پنجاب حکومت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب کے ساتھ درندگی کے ملزم کا سراغ مل گیا ہے، فرانزک لیب سے کچھ رپورٹس آگئی ہیں، قاتل جلد گرفت میں ہوگا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے زینب قتل کیس کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز جمعرات کو جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے معلومات اکھٹی کیں۔ پولیس نے اب تک 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فوٹوانلارج کرکے اس پر کام کررہے ہيں۔ تمام ثبوت اور شواہد بتا رہے ہيں کہ ان واقعات ميں ايک سيريل کلر ملوث ہے۔

واضح رہے کہ زینب کے قتل کی سفاکانہ واردات کو 5 دن گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ حکومت پنجاب نے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ سماء

MINOR GIRL

SERIAL KILLER

JusticeForZainab

zainab murder

postmortem report

Justice4Zainab

Forensic Laboratory

Geofencing

Tabool ads will show in this div