پڑوسی ممالک پراکسی وار سے گریز کریں، افغان صدر کا پیغام

اسٹاف رپورٹ

کابل : نيا سال چڑھتے ہی افغان صدر کا لب و لہجہ بدل گيا، اشرف غنی نے دبے الفاظ ميں سخت پيغام دے ڈالا، بولے پڑوسی ملک پراکسی وار سے گريز کريں اور اپنی سرزمين افغانستان کيخلاف استعمال ہونے سے روکيں۔

افغان فوج نے نيٹو مشن کے اختتام پر سيکيورٹی کے انتظام سنبھالے تو صدارتی محل کی تقريب ميں پڑوسی ملک کہہ کر دبے الفاظ ميں سخت پيغام دے ديا، بولے افغانستان دوسروں کيلئے ميدان جنگ نہيں، پراکسی وار کی اجازت ہے نہ کسی کو افغانستان کے مستقبل سے کھيلنے ديں گے۔

اشرف غنی نے واضح کيا کہ پڑوسی ملک اپنی سرزمين افغانستان کيخلاف استعمال نہ ہونے ديں، وہ بھی پڑوسيوں کيخلاف افغانستان کو استعمال نہيں ہونے ديں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ايشيا کی ترقی افغانستان کے قدرتی وسائل کے درست استعمال سے منسلک ہے۔ سماء

Crime

birthday

demand

expenses

Tabool ads will show in this div