مرنے سے پہلے زینب پر کیا گزری؟رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات
لاہور : قصور کی پری زینب پر کیا گزری؟ قاتل تو اب تک آزاد ہے لیکن پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی۔ بیرسٹر احتشام امیرالدین نے سما کے پروگرام قطب آن لائن میں زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات بتائیں۔ آئي ٹي بورڈ نے بھي ابتدائي رپورٹ جاري کر دي۔
قتل سے پہلے زینب پر کیا گزری!، زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی لرزہ خیز ثابت ہوئی۔ زينب کو قتل سے پہلے بری طرح ماراپیٹا گیا۔ چہرے پر تشدد کے واضح نشانات تھے۔ ناک، گلے، زبان اور پیٹھ پر زخم آئے۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زینب کی موت گلا دبائے جانے سے ہوئی۔ زینب کے گلے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ بچی کی دونوں کلائیاں کاٹی گئیں۔ آئي ٹي بورڈ نے بھي ابتدائي رپورٹ جاري کر دي۔ سماء