زینب کچھ عرصے سے چپ چپ سی تھی،دکھی ماں
قصور : زینب کی ماں کا کہنا ہے کہ زینب کچھ عرصے سے چپ چپ سي تھی، آخری بار ملاقات ائیرپورٹ پر ہوئی، جہاں زینب اُسے دیکھ رہی تھی اور وہ بھی بار بار پلٹ کر اُسے دیکھ رہی تھی۔ بیٹی سے آخری ملاقات ماں کی حقیقی آخری ملاقات ثابت ہوئی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں زینب کے اغوا ہونے کی خبر ملی، زینب میرے بغیر نہیں رہ سکتی تھی۔ ایک ماہ سے زینب چپ چپ سي تھی۔ میری بچی فرشتہ تھی۔ یہی دعا ہے کہ وہ فرعون زمین میں دھنس جائے۔ ایک ماں کے اپنی بیٹی کے ذکر پر کیا جذبات تھے۔ دیکھیں یہ ویڈیو ۔ سماء