تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

ڈونیڈن: تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیا ۔

نیوزی لینڈ کے نصف سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیمسن 73 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ  راس ٹيلر52 ، مارٹن گپٹل45 ، ٹام ليتھم  35بنا کرنمایاں رہے ۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اورحسن علی کی 3،3 وکٹیں جبکہ شاداب خان 2 اور فہیم اشرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ڈنیڈن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسراون ڈے میچ میں نیوزی لینڈکی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،اوپنرفخرزمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ امام الحق کو آؤٹ کردیا گیا ہے ۔

پاکستان ٹیم میں اظہرعلی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد ، فہیم اشرف، شاداب خان، محمدعامر،حسن علی اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔ سماء

ODI

3rd ODI

2018 cricket

New Zealand vs Pakistan

pak vs nz 2018 series schedule

pak vs NZ 5 ODI Match

Tabool ads will show in this div