گجرات : کشتی میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک، لانچ پاکستانی تھی، بھارتی الزام
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی ميڈيا نے دعویٰ کيا ہے کہ ریاست گجرات کے ساحل کے نزديک مبینہ پاکستانی کشتی ميں پراسرار طور پر آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ميڈيا نے اپنی رپورٹس ميں بتايا ہے کہ واقعہ ساحلی مقام پور بندر کے قريب پيش آيا، جہاں بھارتی کوسٹ گارڈز نے ايک مشتبہ کشتی کو روکنے کی کوشش کی تو اچانک کشتی ميں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق کشتی ميں 4 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے، بھارتی حکام نے الزام عائد کيا ہے کہ يہ پاکستانی کشتی تھی اور ہوسکتا ہے کہ اس پر کوئی دھماکا خيز مواد بھی تھا۔ سماء
MQM
vote
war
nobel
آگ
predicts
motogp
تبولا
Tabool ads will show in this div