حکومت نے ناکامی کا ملبہ انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دیا

اسلام آباد : حکومت نے اپنی ناکامی انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دی، مصدق ملک کہتے ہیں سیاستدانوں اور صحافیوں کے بجائے مجرموں کے فون ٹیپ کئے جائیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزيراعظم مصدق ملک نے قصور واقعے پر اپنی ناکامی انٹيلی جنس اداروں پر ڈال دی، حکومتی عہدیدار ايجنسيوں پر برس پڑے، کہتے ہيں ضرورت اس بات کی ہے کہ ايجنسياں سياستدانوں اور صحافيوں کے بجائے مجرموں کے فون ٹيپ کريں۔

مصدق ملک نے یہ بھی تسلیم کرلیا کہ پوليس کا کام عوام کی حفاظت ہے، عوام پر سيدھی گولياں چلانا نہيں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعے سے ثابت ہوا کہ پوليس کو تربيت کی ضرورت ہے۔ سماء

PUNJAB

cm punjab

RANA SANA ULLAH

Musaddiq Malik

pm spokesman

rape cases

Tabool ads will show in this div