شام : خانہ جنگ نے 2014ء میں 76 ہزار افراد کی جان لے لی

اسٹاف رپورٹ

دمشق : شام ميں گزشتہ سال خانہ جنگی کے دوران 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، بدامنی کے 4 برسوں میں  2014ء سب سے خونی اور مہلک سال تھا۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، کے مطابق 2014ء ميں ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 25 فیصد عام شہری ہیں، جن ميں ساڑھے 3 ہزار بچے بھی تھے۔

شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، لاکھوں شامي باشندے اس وقت ترکی، عراق سميت ديگر ملحقہ ممالک کی سرحدوں پر پناہ گزين ہيں۔ سماء

MQM

sahir lodhi

internet

mistake

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div