یورپ سے امریکا، آسٹریلیا سے بھارت تک سماء کے تذکرے
کراچی : درد مند دل کی آواز سماء بن گيا، زينب کیلئے سماء کی پکار دنيا پر اثر کرگئی، عالمی نشرياتی اداروں نے سماء کی اينکر کرن ناز کے انٹرويو شروع کردیئے، سماء کی نشريات 3 دن سے انٹرنيشنل ميڈيا ميں ٹاپ اسٹوری بنی ہوئی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ سے بی بی سی تک سماء پوری دنيا ميں چھاگيا، اینکر کرن ناز کا بیٹی کے ساتھ شو يورپ سے امريکا اور آسٹريليا سے بھارت تک دنيا بھر ميں ٹاپ اسٹوری بنا ہوا ہے۔
بھارت ميں جواہر لعل نہرو يونیورسٹی کی شہلا رشيد شورا نے سماء کی جراٴت کو سلام پيش کرديا کہ کيسے نامساعد حالات ميں رپورٹنگ کرکے مثال قائم کردی، زينب کے ساتھ ہوئے سانحے کو سب کی آواز بناديا۔
ہندوستان ٹائمز سے نيوز ڈاٹ کام آسٹريليا تک دنيا بھر ميں سماء کے انداز صحافت کو مثال بناکر پيش کيا جارہا ہے۔ سماء