زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات

لاہور: زينب کي پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں زيادتي کے واضح شواہد ملے ہيں جبکہ مزيد تحقيقات کے لئے نمونے فرانزک ليبارٹري کو بھجوادئيے گئے۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زينب کے دونوں بازوؤں کي کلائياں کاٹي گئيں، ناک اور گلے کے قريب تشدد کا نشان، جبکہ موت گلا دبانے سے ہوئي۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فوٹوانلارج کرکے اس پر کام کررہے ہيں۔ تمام ثبوت اور شواہد بتا رہے ہيں کہ ان واقعات ميں ايک سيريل کلر ملوث ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے زينب کے والد کے اعتراض پر ابوبکرخدابخش کو تبديل کرکے آر پي او ملتان محمد ادريس کو جے آئي ٹي کا سربراہ مقرر کرديا ہے۔ سماء

PUNJAB

zainab murder

postmortem report

Forensic Laboratory

Tabool ads will show in this div