زینب قتل پر قصور میں تیسرے روز بھی احتجاج
قصور: سات سالہ ننھی کلی پر ہونے والے ظلم کے خلاف قصور میں تيسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق زینب پر ظلم کیخلاف قصور میں تيسرے روز بھی احتجاج کیا گیا جس میں مشتعل مظاہرين نے اسٹیل باغ چوک بلاک کرنے کي کوشش تو پوليس نے ایک بار پھر لاٹھي چارج کرديا۔
سانحہ قصور پر آج تيسرے روز بھي شہر کے تعليمي ادارے بند رہے جبکہ کاروباري مراکز اور دوکانيں جزوي طور پر کھلے رہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل قصور میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے شہر میں مظاہرے جاری ہے۔ سماء