بھارتی رکن پارلیمنٹ کو جلسے میں کارکن نے تھپڑ رسید کردیا

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : بھارت میں رکن پارلیمنٹ کو بھرے جلسے میں مشتعل کارکن نے زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

مغربی بنگال کے ضلع مدن پور ميں عوام کو بھاشن دينے والے رکن پارليمنٹ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کے بھتیجے  ابھيشک بينر جی کے ساتھ بہت بری ہوئی، ابھيشک بينر جی بڑی دھواں دار تقرير جھاڑ رہے تھے کہ ايک  مشتعل کارکن دوڑا دوڑا اسٹيج پر آن پہنچا، آؤ ديکھا نہ تاؤ اور زور دار تھپڑ نيتا کے منہ پر جڑ ديا۔

نيتا کی ذلت تو ہوگئی بعد ميں محافظوں نے حملہ کرنے والے نوجوان کو پکڑ کر بڑی بے دردی سے مارا، بھارت ميں سياسی رہنماؤں کی عوام کے ہاتھوں درگت اب  معمول بنتی جارہی ہے، بھرے جلسوں ميں جوتے اور تھپڑ کھانا ان نيتاؤں کا مقدر بن گيا ہے۔ سماء

vote

Ishaq Dar

reply

Tabool ads will show in this div