پیرس: میگزین کے دفتر پر حملہ، تینوں ملزمان کی شناخت  

پیرس: فرانس میں پولیس نے میگزین کے دفتر پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کا دعویٰ کر دیا۔ دو ملزم بھائیوں کے خاکے بھی جاری کر دیئے گئے۔

 

پیرس پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت سید کوچی۔ شریف کوچی اور حامد مراد کے نام سے ہوئی ہے۔ سید اور شریف  فرانس کے شہری اور سگے بھائی ہیں۔ جبکہ حامد کی قومیت  ظاہر نہیں کی گئی۔

 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق القاعدہ کے یمن نیٹ ورک سے ہے۔

 

شریف کوچی کو دو ہزار آٹھ میں انتہا پسندی کے الزام میں اٹھارہ ماہ کی سزا ہو چکی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔     سماء  

gifts

Tabool ads will show in this div