پولیس پھر نشانے پر،ڈیوٹی پر جانے والا اہل کار قتل

کراچی : ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا، اہل کار گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا، مقتول اہل کار گھر سے ڈیوٹی کیلئے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق اہل کار کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی۔ مقتول ایس پی آفس میں تھانہ گلبرگ میں تعینات تھا۔ مقتول کی شناخت شاکر کے نام سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو حملے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ سماء

KARACHI OPERATION

KARACHI KILLING

policeman

Tabool ads will show in this div